کوئٹہ (بی بی سی ) کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔محمد اکرم لڑائی جھگڑے کے کیس میں کچھ عرصے سے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید تھا۔جیل ذرائع کے مطابق قیدی نے اپنے ازار بند کا پھندا بنا کر خودکشی کی۔تاہم محمد اکرام کی خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔دوسری جانب قیدی کی لاش ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

This Post Has Been Viewed 2 Times