لاہور: (بی بی سی ) سربراہ پی ٹی آئٰی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی معاشرے میں شادی کے رشتے کو بچانے کے لیے دلچسپ حل پیش کیا۔جمائما خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنےکا عرصہ 100 برس پہلے جیسا ہے، 1900ء میں شادی 12 برس اس لیے قائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی، مگر اب شادی طلاق کی وجہ سے 12 برس چلتی ہے، اس لیے طلاق سے بچنا ہے تو شادی 70 سال سے پہلے نہ کی جائے جمائما کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے قہقہے بھی لگائے تو کچھ نے کہا کہ اس کی مثال ان کے خود کے سابق شوہر ہیں یعنی عمران خان۔

This Post Has Been Viewed 4 Times