پشاور(بی بی سی )  پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پشاور میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔صحافی کی جانب سے سوال پر کہ پی ٹی آئی کیوں چھوڑ رہے ہیں، سراج محمد نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ مجھے ناچنا نہیں آتا۔واضح رہے کہ سراج محمد خان این اے 6 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

This Post Has Been Viewed 1 Times