الجزائر: الجزائر میں فوجی دستے اور جنگی سامان لے جانے والے فوجی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے 257 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 20 میل کی دوری پر فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز بھری تھی کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 257 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سوویت ساختہ ’الیوشن II-76‘ تھا جو طویل فاصلے تک پرواز کرسکتا تھا۔

This Post Has Been Viewed 4 Times