ممبئی (بی بی سی ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے ، ایک فنکار کو اپنی ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہئے۔بی بی سی  کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار ہ کنگنا رناوٹ کا کہناتھا کہ میں کبھی ایسے پراجیکٹس کا انتخاب نہیں کرتی جن سے صرف اپنی پوزیشن بہتر کرسکوں، ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے اس لئے فنکار کو اپنی ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے کس طرح کا کام کرنا ہے؟ اور کس طرح کا کام نہیں کرانا ہے؟ میں ہمیشہ خود سے یہی کہتی ہوں کہ بس میں نے کام کرناہے

This Post Has Been Viewed 3 Times