راولپنڈی(بی بی سی )  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی سی بی نے فاٹا کے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے اور یہ فاٹا کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم قدم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے نوجوان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیلنٹ پروگرام کا حصہ بنے ہیں، اس طرح کے ایونٹس ملک میں امن کی بحالی کا اشارہ ہیں جب کہ یہ فاٹا کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹیم کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے فاٹا نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جب کہ پی سی بی کی شراکت سے ملک کی دوسری ایجنسیز میں بھی اس طرح کے ایونٹ ہوں گے۔

This Post Has Been Viewed 4 Times