شکارپور (امیر علی بھٹو) ایپکا پاپولیشن محکمہ کو ہیلتھ اور پی پی پی ایچ آئی میں ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی،مظاہرہ اور دھرنہ ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایپکا پاپولیشن شکارپور کی جانب سے پاپولیشن محکمہ کو محکمہ ہیلتھ ، پی پی پی ایچ آئی اور این جی اوز میں ضم کرنے کے خلاف خواتین اسٹاف کے ہمراہ پاپولیشن آفیس سے لکھید ر تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جہاں پرمظاہرہ کرتے ہوئے تپتی دھوپ میں دھرنہ دیا گیا ، ریلی میں شامل ملازمین نے شدید نعرے بازی کی ، ا س موقعے پرایپکا پاپولیشن ضلع صدر سید نذیر حسین شاہ ،ایپکا ضلع صدر عبدالوہاب کاغذی،الطاف احمد ، احسان کاندھڑو ، ہمیر شجراع اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاپولیشن محکمہ کو محکمہ ہیلتھ ، این جی اوز اور پی پی ایچ آئی میں ضم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جو کہ ہم ملازمین کو ہرگز قبول نہیں ،انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی میں ضم ہونے پر ہم ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا جس سے ہزاروں خاندان متاثر ہونگے،انہوں نے کہاکہ محکمہ پاپولیشن کو پی پی ایچ آئی میں ضم کرنے والا منصوبہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے ،2009 سے بھرتی ملازمین کو مستقل کیا جائے ، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ پاپولیشن کو کسی دوسرے محکمہ میں ضم نہ کیا جائے دیگر صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

شکارپور ( امیر علی بھٹو ) شاہی باغ کی تاریخی حیثیت بحال کروائیں گے جس کے لیے 7 کروڑ کی اسکیم منظور کروائی ہے ، شاہی باغ کے قریب کینال کی بحالی اور ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر سے شہر کی رونقیں بحال ہونگے یہ بات ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے میڈیا سے بات چیت دوران کی جبکہ ایم پی اے نے شاہی باغ کا وزٹ کیا اس موقعے پر انجینئر بلڈنگ لطف اللہ پھلپوٹو نے ایم پی اے کو بریفنگ دی جبکہ ایم پی اے مزید کہاکہ شاہی باغ کے لیے 7کروڑ کی اسکیم منظور کروائی ہے ، شاہی باغ کے سامنہ بیگاری کینال کے بحالی کی اسکیم چل رہی ہے اور جبکہ شاہی کے قریب ہاکی اسٹیڈیم بھی تعمیر ہورہا ہے ان ساری اسکیموں کے تکمیل کے بعد شکارپور کے شہریوں کو بھرپور تفریح کا ماحول مہیسر ہوگا ۔

This Post Has Been Viewed 2 Times