لاہور(زرقا ء منٹو سے )فیملی عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کو نکاح خواں کے بیان پر بحث کے لئے آج 3اپریل تک آخری موقع دے دیا ملی عدالت کے جج بابر ندیم نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو نکاح خواں حامد علی کے قلمبند کئے گئے بیان پر ادکارہ کے وکیل بحث کے لیے پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت آج 3اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس کو جولائی 2009 ءمیں فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا،ادکارہ نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ عتیق الرحمان کو نہیں جانتیں،عتیق الرحمان جھوٹی شہرت کے لئے نکاح کی خبریں پھلا رہا ہے

This Post Has Been Viewed 9 Times