حیدر آباد (بی بی سی ) بھارتی تیلگو نیوزچینل کی معروف نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت کے تیلگو نیوز چینل وی6 ٹی وی کی معروف نیوز اینکر نےحیدر آباد کےعلاقے کوکت پالے میں پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کو رادھیکا کے بیگ سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ شدید پریشانی کاشکار تھیں جس کے باعث وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جارہی ہیں، اس کے پیچھے اور کوئی وجہ نہیں ہے، ’’میرا دماغ میرا دشمن ہے۔کوکت پالے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وی پرسنا کمار کا کہنا ہے کہ رادھیکا گزشتہ روز 10 بج کر 40 منٹ پر اپنے گھر آئیں اور اپنی بلڈنگ کی سب سے اوپری منزل پر چڑھ کر چھلانگ لگادی۔ رادھیکا کو سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اورگرنےکے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا تھا۔

This Post Has Been Viewed 8 Times