ممبئی: گلیمر اور شوبز کی چکاچوند سے بھرپو ر بالی ووڈ میں کام کرنے والی حسینائیں کام سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کیلئے اداکاراؤں کو ہر وقت میک اپ کی گہری تہہ اپنے چہرے پر سجانی پڑتی ہے، لیکن اداکارائیں بھی عام انسان ہوتی ہیں جنہیں ہر وقت میک اپ میں رہناپسند نہیں۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام اداکارائیں بغیر میک بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہیں جتنی کہ میک اپ کے ساتھ۔اس کا ثبوت اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی سیلفیاں ہیں جو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

This Post Has Been Viewed 6 Times