شکارپور(امیر علی بھٹو) شکارپور میں پاکستان لائنز یوتھ کونسل شکارپور کی جانب سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے سیمینار اور ریلی کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان لائنز یوتھ کونسل شکارپور کی جانب سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے شکارپور ھاؤس پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی پی پی پی یوتھ ونگ رہنما فراز امتیاز شیخ تھے، اس موقعے پر فراز امتیاز شیخ، ڈاکٹر صلاح الدین،ڈاکٹر جھانگیر،پرویز احمد لاکھو، بلاول شیخ، ڈاکٹر مبشر،خالدہکڑو ویگر نے خطاب کیا اور جبکہ فراز امتیاز شیخ اور پرویز لاکھو کی قیادت میں شکارپور ھاؤس سے جھاز چوک تک ریلی نکالی گئی، مقررین نے خطاب میں کہا کہ 24 مارچ 1882 مین ایک جرمن سائنسدان رابرٹ کوک ٹی بی کا جراثیم مائکو بیکٹریم ٹیوبر کلوسز دریافت کیا اور اس سلسلے میں ان کی یاد میں ہرسال 24 مارچ کو ورلڈ ڈی کے طور ہر منایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شکارپور میں این جی اوز کی طرف سے 44 پرائیویٹ ڈاکٹرز ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج کر رہے ہیں اور چار پرائیویٹ لیبارٹریوں سے بلغم کی مفت ٹیسٹیں کر رہے ہیں ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔

This Post Has Been Viewed 8 Times