ملتان(بی بی سی)انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس کا افتتاح ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے یونیورسٹی سپورٹس گراؤنڈ میں کیا. اس موقعہ پر طلباء طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہا کہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں سے نوجوان نسل مثبت انداز میں آگے بڑھنے کے قابل ہوتی ہے . کیونکہ نوجوان ہی ہمارا اور پاکستان کا مستقبل ہیں. سپورٹس میں کرکٹ ، ہاکی ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی اور فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے. سپورٹس گالا کے پہلے روز کرکٹ میچ ہوا. سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر عمران حنیف ،ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹر سلمان یوسف ، رؤف مان، سعد  ۔لابر ، ہما علی سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات نے شرکت کی.

This Post Has Been Viewed 4 Times