بہاولپور ( بی بی سی )بلوچستان کو صو بائی درجہ ملنے سے پہلے بہاول پور صوبہ تھا اسے بحال کیا جائے۔ عوام آئین ایوانوں سمیت جمہوریت اور بہاول پور صوبہ کو تو قیر کرنے والوں کا ایوان بالا( سینیٹ) سے صفایا ہوناخوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ نے کارکنوں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ میں سابقہ سینیٹر محمد علی درانی نے حقیقت اور حقا ئق بیان کرکے نہ صرف صوبہ بحالی کی راہ ہموار کی بلکہ آمریت کے گندے انڈوں کی پیدا وار کوسراط مستقیم پر لانے کا پیغام بھی دیا۔ قاری مونس بلوچ نے کہا کہ ن لیگ کی صدارت کے بعد مسلم لیگ ش کے آنے سے موروثیت کو نئی شیر وانی دے دی ہے۔ لیکن بہاول پور کے عوام سینیٹ کی طرح تخت اسلام آباد اور پنجاب کے سیاسی گدی نشینوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں چھوٹے صو بوں کی نمائندگی سے پنجاب کی بالا دستی سے نجات مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی آزادی سے بہاول پور کو صوبہ بحالی سمیت دیگر حقوق ملیں گے۔

This Post Has Been Viewed 7 Times