شکارپور ( امیر علی بھٹو ) شکارپور میں ایپکا پاپولیشن کے ملازمین کی جانب سے محکمہ پاپولیشن کو پی پی ایچ آئی اور این جی اوز میں ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی ،مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال ، انصاف کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور میں ایپکا یونٹ پاپولیشن شکارپور کی جانب سے پاپولیشن ویلفیئر محکمے کو محکمہ ہیلتھ ،این جی اوز اور پی پی ایچ آئی میں ضم کرنے کے خلاف ملازمین کا لکھیدر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنہ دیا گیا اور کئمپ قائم کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی ،اس موقعے پر ایپکا پاپولیشن کے ضلع صدر سید نذیر شاہ،الطاف احمد ،احسان کاندھڑو ،ہمیر چانڈیوودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پاپولیشن کو ہیلتھ ، ای جی اوز اور پی پی ایچ آئی میں ضم کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے مگر یہ فیصلہ ہم ملازمین کو قبول نہیں ہے ، انہو ں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی میں ضم ہونے سے ہم ملازمین کو برطرف کیا جائے گا جس سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہوجائیں گے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ سی آئی پی انچارج طالب لاشاری کو ہٹایا جائے ، پاپولیشن محمکے کو کسی دوسرے محکمے میں ضم میں نہ کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھا یا جائے گا۔

This Post Has Been Viewed 13 Times