شکارپور ( امیر علی بھٹو) گڑھی یاسین کے رہائشی بوڑھی خاتون کا پولیس کے خلاف شکارپور پریس کلب کے سامنے احتجا ج، دو بیٹوں کو قتل کیاگیا،دو سال گذر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے ، انصاف کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گڑھی یاسین کے گاؤں عبدالرحمن شر کی رہائشی ایک بوڑھی عورت شکارپور پریس کلب پہنچ کر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل برادری کے جھگڑے میں میرے دو بیٹے شادی خان ، الھ جڑیو شر کو بے گناہ قتل کیاگیا تھا ، 12ملزمان کے خلاف گڑھی یاسین تھانے پر مقدمہ درج کروایا مگر پولیس نے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے باقی 11 ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ، مقدمہ خارج کروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، گڑھی یاسین پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ،انہو ں نے کہاکہ میرا گھر اجڑ گیا انصاف کے لیے در در جاکر تھک گئی ہوں مگر کوئی سننے کے لیے تیار نہیں ، انہو ں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

This Post Has Been Viewed 3 Times