اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان اور ایران نے باہمی تعاون اور آپس میں تعلقات کو فروغ دینے کےلئے دو طرفہ باہمی تجارت ،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ان دونوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان2021ءتک باہمی تجارت کو پانچ ارب امریکی ڈالرز تک لے جانے کاارادہ ظاہر کیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات میں تجارت کے معاہدے کوحتمی شکل دینے، گوادر اور چاہ بہار کی سسٹر پورٹس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

This Post Has Been Viewed 6 Times