شکارپور (امیر علی بھٹو) شکارپور میں پرانی دشمنی پر بوڑھا شخص قتل،صبح کی نماز پر جاتے ہوئے 55 سالہ محمد یوسف جتوئی گولیوں کا نشانہ بن گیا، مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح لکھیدر تھانے کی حدود عباسی کالونی میں صبح سویر نماز پر جانے والا 55 سالہ محمد یوسف جتوئی کو نامعلوم مسلح افراد نے جو کہ پہلے سے چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے فائرنگ کرکے قتل کرنے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ اطلا ع ملتے ہی لکھیدر تھانہ پولیس موقعے پر پہنچی ، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال شکارپور لے جایا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ مقتول جیکب آباد کارہائشی تھا اکیلا ہی شکارپو رمیں رہائشی پذیر تھا جبکہ اس کا خاندان سعودی عرب میں کئی سالوں سے مقیم ہے جب یہ خبر جیب آباد کے دوسرے عزیزوں کو پہنچی تو شکارپور پہنچ گئے ، نعش ان کے حوالے کی گئی جو کہ ان کو جیب آباد لے گئے متعلقہ پولیس کے مطابق اب تک مقدمہ درج نہیں ہوا جب ورثاء آئیں گے تو مقدمہ درج کیا جائے گا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخ سانہ ہے۔

This Post Has Been Viewed 3 Times