رحیم یار خان (جام ظفر اقبال )ن لیگ نے مخدوم خسرو بختیار کے متبادل کے لئے حلقہ NA177میں ن لیگی ایم پی اے محمد نواز خان رند کو اتارنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع تفصیل کے مطابق لیگی ایم این اے مخدوم خسرو بختیار کی متوقع پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں نے پارٹی کے اندر طوفان پر کر دیا ہے اندرونی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مخدوم خسرو بختیار کے متبادل کے لئے ن لیگی ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق صوبائی حلقہ PP259میں ایم پی اے کے بیٹے قمر دین خان الیکشن میں حصہ لیں گے قومی اسمبلی کے حلقہ NA177میں ن لیگ نے اپنا پینل مکمل کرنے کے لئے جدوجہد شروع کر دی ہے حلقہ NA177میں حصہ لینے پر شوسل میڈیا پر ایڈوانس مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے رابطہ پر ایم پی اے محمد نواز خان رند نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے

This Post Has Been Viewed 17 Times