رحیم یار خان (جام ظفر اقبال )مسلم لیگ ن کے ایم این اے مخدوم خسرو بختیار کے پولیٹکل سیکرٹری احمد خان لنڈ نے گذشتہ روز میانوالی قریشیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم خسرو بختیار سے منسوب حمزہ شوگر مل کی خریداری کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کہ مخدوم خسرو بختیار نے کبھی بھی شوگر مل کا وزٹ نہ کیا ہے اور نہ ہی مل خریدی ہے سیاسی مخالفین مخدوم خسرو بختیار کی روز بروز بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت سے ضلع کے سیاستدان خوف زدہ ہیں اور من گھڑت اور جھوٹی خبریں شائع کر کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر جام شفیق خالطی ،ملک رفیق مانک ،کسان کونسلر جام ظفر اقبال جام فیاض موہانہ ملک منیر مانک اور ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت بھی موجود تھے

This Post Has Been Viewed 7 Times