لاہور(بی بی سی )سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشر ف نے کہا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پائیں گے وہ غلطی پرہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے نیب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ کےلئے پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔پی پی پی سیاسی لوگوں کی جماعت ہے جو تعاون دیتے بھی ہیں اور لیتے بھی ہیں۔ رضا ربانی سینئر رہنما ہیں، سیاست میں تلخ و شیریں باتیں ہوتی رہتی ہیں ، پیپلز پارٹی جس کوبھی نامزد کرے گی وہی سینیٹ کا چیئرمین ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضا ربانی کا نام لے کر میاں نواز شریف نے گوگلی کرائی تھی،رضا ربانی پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر چیئرمین سینیٹ بنے تھے۔ سابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پائیں گے وہ غلطی پرہیں۔وقت کی ضرورت ہے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

This Post Has Been Viewed 7 Times