کراچی(بی بی سی ) قومی ایئرلائن کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں پیرس میں گرفتار کرلیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویرگلزارکوفرانسیسی حکام نے منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازاسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویرگلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ  تنویرکے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمےداری نہیں ہوتی، سوال یہ ہے کہ تنویرنے سیکیورٹی مراحل سے گزارکرمنشیات کوطیارے میں کیسے پہنچایا، فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکرتے ہوئے اسے ابتدائی طورپرمعطل کردیا گیا ہے تاہم الزام ثابت ہونے پربرخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

This Post Has Been Viewed 1 Times