جیکب آباد(سومروبی بی سی) ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ  نے اپنی آفیس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز  ہیڈ آف برانچز و دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کیایس ایس پی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز و دیگر افسران کو مندرجہ ذیل احکامات جاری کئےہر قسم کے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے دن اور رات کے اوقات میں موثر موبائیل پیٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کی جائے بلوچستان بارڈر پر واقع تمام پولیس چیک پوسٹ پہ تمام آنے جانے والی گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کی جائے اغوا قتل ڈکیتی دہشتگردی کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائیل کو استعمال کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد  دہشتگردوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جاےقبائیلی جھگڑوں کی روک تھام کے لئے ایسے قبائل کی نقل حرکت پر نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکےپولیس انٹلیجنس سسٹم کو مزید موثر بنایا جاے اور ہر تھانے کی حدود میں پولیس انٹلیجنس کے افراد کو مقرر کیا جائے تاکہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھی جا سکےجوا، منشیات، فحاشی کے اڈوں کو بند کروا دیا جائے اور ایسے اڈے چلانے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے
اگر کوئی بھی پولیس آفیسر یا جوان رشوت لینے کا مرتقب ہوا تو اسے نوکری سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف کیس داخل کیا جائے گا ایرانی تیل و دیگر ہر قسم کی اسمگلنگ جو کہ سندھ بلوچستان بارڈر سے کی جاتی ہے اسے آج اور ابھی سے ہر صورت میں روکا جائے اور اسمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے جائے
تمام پولیس افسران و جوان عوام کے ساتھ اپنے روئے کو شائستہ بنائیں تاکہ لوگ پولیس کو اپنا دوست اور نگھبان سمجھیں
تفتیش کے مراحل کو ایمانداری کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا جاے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اللہ تعالی نے ہمیں جن عہدوں پہ فائز کیا ہے اس کا تقاضا اور فرض ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے نبھائیں تاکہ عوام کی خدمت کی جائے

This Post Has Been Viewed 3 Times