تر بیلا غازی (بشیر اعوان)پیپلز پارٹی ضلع ہر ی پور کے صدر ذوالفقار قریشی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی سب سے بڑی اور موثر قوت ہے سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ملک میں کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے سینئٹرز کی کامیابی پر آصف علی زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں ملک میں کرپشن کے خاتمے کانعرہ لگانے والے اپنی پارٹی سے کرپشن کا خاتمہ نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گزشتہ روزغازی بازار سے متصل خالومنڈی میں پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ میں موجود پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیااس موقع پرپیپلز پارٹی تحصیل غازی کے صدر اسد افتخار ،سہیل احمد ایڈووکیٹ ،مدثرخان ، ڈسٹرک یوتھ صدر واجد شہزاد جنرل سیکرٹری راجہ جاوید ،القمر ، راجہ ارشد گھوڑااور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی پیپلز پارٹی تحصیل غازی کے صدر اسد افتخار نے کہاکہ کارکن بھر پور جوش وجزبے سے پارٹی کو عوامی سطح پر مقبول اور مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کو ایک مرتبہ پھر 1970والی پوزیشن میں لائیں گے پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کا پودا لگائے اور بھر اْسے پروان چڑھایا ممبر سازی مہم کوکامیاب بنانے کے لئے تمام عہدیدارن اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

This Post Has Been Viewed 3 Times