ملتان ( صفدرعلی بخاری سے ) ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد کا اردل روم پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔سب انسپکٹر کی تنزلی عہدہ کر کے اے ایس آئی بنا دیا برطرف کانسٹیبلز کی اپیلیں مسترد۔ فرائض منصبی میں غفلت اور نا اہل پولیس ملازمان اپنا قبلہ درست کریں۔محمد ادریس احمد تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس نے اردل روم کا انعقاد کیا جہا ں انہوں نے پولیس افسرا ن و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔فرائض میں غفلت برتنے اور نا اہلی دکھانے والے پولیس ملازمان اپنا قبلہ درست کریں ۔ سب انسپکٹرفیضان قیوم وہاڑی کو تنزلی عہدہ کی سزا دیتے ہوئے اے ایس آئی بنا دیا ، انسپکٹر قسور حسین ملتان کو فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر چارج شیٹ کر دیا گیا ،ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن لودھراں کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل منظور کر لی ۔جبکہ ایس آئی حافظ عدنان جمیل وہاڑی کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل مسترد کر دی ۔بر طرف کانسٹیبلان عمران اشرف خانیوال ،ندیم اقبال وہاڑی اور خاکروب فیصل مسیح وہاڑی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ۔ بر طرف کانسٹیبلان نوید احمد وہاڑی اور ندیم اقبال وہاڑی کی اپیلوں پر ریگولر انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔

This Post Has Been Viewed 1 Times