اسلام آباد(بی بی سی  )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے ”بھٹو“کا نام ایک فرنچائز ہے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ فرحت اللہ بابر کو ہٹانا اور رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ کیلئے بطور متفقہ امیدوار کو ٹھکرانا اس بات کو ظاہرکرتا ہے کہ بھٹو پارٹی کا نظریاتی چہرآصف علی زرداری کے کمر شل مفادات سے موافقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری” بھٹو“ نام کو فرنچائز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کوسینٹ چیئرمین کے لیے رضاربانی کے نام کی پیشکش کی گئی تھی جس کوسابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھکرا دیا اور کہا کہ شکریہ میں ایسا نہیں چاہتا۔اس کے بعد آصف علی زرداری نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو سینیٹ میں الوداعی تقریر میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کی وجہ سے پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

This Post Has Been Viewed 3 Times