اسلام آباد(بی  بی سی  )  مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ رضا حیات ہراج نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ رضا حیات ہراج این اے 156 خانیوال سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین سے مسلم لیگ نون کے ایم این اے رضا حیات ہراج کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات۔ رضاحیات ہراج نے نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

This Post Has Been Viewed 15 Times