اسلام آباد: (بی بی سی ) چیف آف دی ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات کی۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیف آف دی ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان اور پاک فضائیہ کے لیے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔ نیول چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور پاک بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید وسعت دینے میں ایئر چیف مارشل سہیل امان کے فعال کردار کا بھی ذکر کیا۔چیف آف دی ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک بحریہ کے بھرپور تعاون اور نیک خواہشات کے اظہار پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

This Post Has Been Viewed 3 Times