وہاڑی: (بی بی سی ) وہاڑی کے ہوٹل میں خفیہ کیمروں سے ریکارڈنگ کا انکشاف، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔خبردار ہوشیار۔۔! ہوٹل میں کمرہ لینے سے پہلے چیک کریں، کہیں خفیہ کیمرہ تو نہیں لگا ہوا؟ برانڈز کے ٹرائی رومز کے بعد اب ہوٹل کے کمرے بھی غیر محفوظ ہیں۔ وہاڑی کے ایک ہوٹل میں بھی خفیہ کیمروں سے ریکارڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ملزمان نے ہوٹل کے کمرے میں کیمرہ لگا رکھا تھا، جس سے ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کی جاتا تھا۔ ملزم امجد نے خاتون کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم امجد کو گرفتار کر لیا۔ملزم اسلام آباد میں خاتون سے رقم وصول کرنے کے لیے آیا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم امجد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

This Post Has Been Viewed 13 Times