آک لینڈ(بی بی سی ) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا ایڈرن صرف 37 سال کی عمر میں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہو کر اس وقت دنیا کی کم عمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور طاقتور ترین ممالک میں شمار ہونے والے ملک کی سربراہ یہ خاتون چند سال قبل تک ایک ایسی شوخ و چنچل لڑکی تھیں جن کا زیادہ تر وقت موسیقی کی محفلوں میں ڈی جے کے طور پر گزرتا تھا۔ یعنی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے اور ملک کی سربراہی سنبھالنے سے پہلے وہ بالکل مختلف قسم کی زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کے ماضی کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں کہ کس طرح ایک ڈی جے لڑکی نے ملک کے طاقتور ترین منصب تک پہنچنے کا حیران کن سفر طے کیا۔ آکلینڈ کے لینڈ وے میوزیکل فیسٹیول میں ڈی جے کی سیٹ سنبھال کر گانے بجاتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو آج بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے۔

This Post Has Been Viewed 7 Times