شارجہ (بی بی سی )پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ناقابل شکست رہنے والی کراچی کنگز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا،ان کی جانب سے 154رنز کا ہدف اسلام آباد نے 2وکٹوں کے نقصا ن پر 17.2اوورزمیں ہی پورا کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 154رنز کے ہدف میں لیو ک رانچی اور جے پی ڈومینی کو میدان میں اتارا ،دونوں نے اپنے بہترین تجربے اور ذمہ دارانہ بلے بازی سے ٹیم کے مجموعے کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکیا۔لیوک رانچی نے 23گیندوں پرتیز ترین ففٹی مکمل کی اور 37گیندوں پر71رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ،ان کی اننگ میں 3چھکے اور10چوکے شامل ہیں۔اس کے بعدحسین طلعت 8رنز بنانے کے بعدپویلین لوٹے،تاہم ڈومینی نے آصف علی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی جہنوں نے بالترتیب 43اور26رنز بنائے ۔کراچی کنگز کی جانب سے محمدعامراور محمد عرفان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو دوسرے اوور تک ٹھیک لگ رہا تھا جب اسلام آباد کے اوپنر بلے بازڈینلی 4رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ،اس کے بعد خرم منظور اور بابر اعظم نے 101رنز کی شراکت داری کی بدولت اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا،تاہم خرم 41گیندوں پر51رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے ،اس سے اگلے ہی اوور میں انگرام بھی سنبھل نہ پائے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے ۔118کے مجموعے پر بابر اعظم بھی 55رنز بنانے کے بعد ایک لمبی شارٹ کھیلنے کے چکر میں کیچ تھما بیٹھے ۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی قابل ذکر کارکردگی میں ناکام رہے اور 10رنز بنانے کے بعد فہیم کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔کراچی کنگز نے مقررہ اوور زمیں 6وکٹوں کے نقصان پر153رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، جبکہ محمد سمیع اور حسین طلعت نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

This Post Has Been Viewed 3 Times