نئی دہلی(بی بی سی ) بھارتی شہر بنگلور میں خاتون گھر کے باتھ روم کی صفائی کر رہی تھی کہ اسے وہاں نصب ایک خفیہ کیمرا نظر آ گیاجس پر اس نے پولیس بلا لی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو ایسا انکشاف ہوا کہ گھر والے کبھی سوچ بھی نہ سکتے تھے۔یہ کیمرا ان کے ایک ہمسائے نے نصب کیا تھا۔ اس ہمسائے کا نام جیون سیٹھ بتایا گیا ہے جو ایک مارکیٹنگ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ پولیس نے جیون سیٹھ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاندان ایک ہی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رہتے ہیں اور ان کے فلیٹ ایک ساتھ ہیں۔ملزم نے بتایا ہے کہ ایک روز جب اس کے ہمسائے گھر میں نہیں تھے وہ ان کے فلیٹ میں داخل ہوا اور کیمرا نصب کر دیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

This Post Has Been Viewed 10 Times