ملتان(بی بی سی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پرنٹ میڈیا کے کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میڈیا ورکرز مسائل کے حوالے سے جو ہو سکا وہ کریں گے اور انشاء اللہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کو تمام سہولیات کے علاوہ ورکرز کے لئے ہاؤسنگ کالونی میں کوٹے دلوائیں گے۔ایم ڈبلیو او عہدیداران کا کہناتھا کہ پاکستان میں میڈیا کو ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ میڈیا ورکرز کی محنت سے ہی یہ انڈسٹری پھل پھول رہی ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ایم ڈبلیو او وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے بات کرکے انہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے وفد میں صدر شاہ زمان، سنےئر نائب صدر عادل چوہدری، نائب صدر سید ذیشان شاہ ، جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری، فنانس سیکرٹری سعید نوازاور راشد ملک شریک تھے۔

This Post Has Been Viewed 15 Times