ملتان (صفدرعلی بخاری سے ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر ) صفدر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کی جس کا منہ بولتا ثبوت لودھراں کے الیکشن میں لیگی کارکن کی جیت ہے جہاں پر عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ شعبہ خواتین کی سٹی نائب صدرشازیہ ہاشمی سے لاہور میں پارٹی سیکریٹریٹ میں کی گئی ملاقات میں کیا کیپٹن (ر ) صفدر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کر ے گی جو وفاق و پنجاب میں حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں عوام ان کو کلی طور پر مسترد کر دیں گے کیونکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا فرق ظاہر ہو چکا ہے اور انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ان کی فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر اقدامات کر سکتی ہے ۔

This Post Has Been Viewed 12 Times