ڈیرہ اسماعیل خان ( امان اللہ بلوچ سے) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام کوٹلی امام حسین کے سامنے علامتی احتجاجی مظاہرہ ‘ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام کوٹلی امام حسین کے سامنے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف علامہ غضنفر عباس نقوی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ‘ اسد زیدی اور علامہ اظہر ندیم کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ‘احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غضنفر عباس نقوی و دیگر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ‘قیمتی جانوں کو دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہر کی فضاء کو خراب کررہے ہیں فوری طور پر دہشتگردوں کو گرفتارکرکے انکو منطقی نتیجے تک پہنچایا جائے۔

This Post Has Been Viewed 1 Times