شکارپور (امیر علی بھٹو ) شکارپور کے ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر میں’’امن کا سفیر‘‘ کے عنوان کے تحت اسکاؤٹ کئمپ کاانعقاد ، سیکڑوں اسکاؤٹ شریک ، انعامات تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر شکارپور میں سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کراچی کے تعاون سے شکارپو ربوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک دن اسکاؤٹ کئمپ ’’ امن کا سفیر ‘‘ کے عنوان کے تحت لگائی گئی ، جس میں مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری سید اختر میر ، ڈی او سیکنڈری مقصود قریشی ، ایڈووکیٹ زاہد پہوڑ،محمد عمر سومرو، ڈویژنل آرگنائیزیر اور دیگر شریک تھے ،کئمپ میں سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ کے اسکاؤٹس سیکریٹریوں کے علاوہ شکارپور کے اوپن گروپ ، سمبارا ، بھائی ، المحمدی ، پیام ولایت ، الغازی ، امامیہ سمیت مختلف ہائی اسکولز کے سیکڑوں اسکاؤٹس شریک ہوئے ،جبکہ کراچی سے آئی تربیتی ٹیم جس میں مرد وخواتین اسکاؤٹس نے دیگر اسکاؤٹس کو تربیت دی ، دوسری جانب صوبائی سیکریٹری اور دیگر مہمانوں نے اسکاؤٹس کو انعاما ت دیے ،اسی طرح حاجی شوکت بلوچ ، عبدالرزاق لاکھو ، حاجی شوکت گھنجو ، محمد سچل شیخ ، ارشاد بھٹو نے بھی اسکاؤٹس کو تربیت دی ، اس موقعے پر مہمان خصوصی نے کہاکہ اسکاؤٹس کو فروغ دینا اور بچوں کو ذہنی طورپر تیار کرنے کے لیے یہ پروگرام کروار رہے ہیں ، بچے مستقبل کے معمار ہیں جن کو امن کا درس دے رہے ہیں تاکہ وہ تیار ہوکر ملک کے ساتھ محبت اور عوام کی خدمت کریں ، انہو ں نے مزید کہاکہ اسکاؤٹس کو فروغ دینے کے لیے پورے سندھ اندر پروگرامات کروائے جارہے ہیں۔

شکارپور ( امیر علی بھٹو ) شکارپور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے احتجاجی ریلی ، مظاہرہ ، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محکمہ صحت سے وابسطہ لیڈی ہیلتھ ورکر شکارپور کی جانب سے سندھ لیڈی ہیلتھ ورکر اور لیڈی ہیلتھ سپروائیزر کی بائیو میٹرک نہ ہونے کے خلاف اور مطالبات کی منظوری کے لیے ڈی ایچ او آفیس سے سول اسپتال تک احتجاجی ریلی غلام نبی مہر ،کوثر پروین ،خالدہ پھلپوٹہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،ریلی میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکروں نے شدید نعرے بازی کی ، انہوں نے کہاکہ بلاجواز ہمار ی تنخواہیں بند کی گئی اور بائیو میٹرک بند کروائی گئی ہے ، انہو ں نے کہاکہ اگر تخواہیں ادا نہ کی گئی اور بائیومیٹرک نہ کروائی گئی تو پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

شکارپور ( امیر علی بھٹو ) جماعت اصلاح المسلمین شکارپور برانچ الھورایو برڑو کے سال 2018 کے لیے انتخابات ضلع صدر فقیر علی خان ابڑو کی نگرانی میں ہوئے ، جبکہ پروگرام یں فقیر سردار علی طاہری ، فقیر مولانا اعجاز احمد بھیو اور فقیر علی خان ابڑو نے شرکت کی ، اس موقعے پر صدر حافظ راجہ خان بڑوں طاہری ، سینئر نائب صدر فقیر محمد باگھیل برڑو ، نائب صدر فقیر مقصود احمد برڑو ، جنرل سیکریٹری فقیر شکور احمد برڑو ، جوائنٹ سیکرٹری فقیر شکیل احمد برڑو ، پریس سیکریٹری فقیر دیدار علی برڑو ، فناس سیکریٹری فقیر ظہیر علی برڑو ، اطلاعات سیکرٹری فقیر عبدالغفار برڑو اور آفیس سیکریٹری فقیر زاہد علی بڑوں کو منتخب کیاگیا ۔

This Post Has Been Viewed 8 Times