ڈیرہ اسماعیل خان:(امان اللہ بلوچ سے) مستورات کے تنازعے پر مقیم شاہ قبرستان کے قریب دو مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ‘صدر پولیس نے دو افراد کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ مقیم شاہ کے قبرستان کے قریب شیخ امیر بخش ولد غلام رسول کو دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ‘ تھانہ صدر میں اس واقعہ کا مقدمہ انجم ولد فلک شیر اور حاجی ولد غلام ربانی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے’ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ مستورات کا تنازعہ ہے ۔

This Post Has Been Viewed 10 Times