ریاض(بی بی سی  )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےپیر کے روز تمام شہریوں کو رحمت باراں کیلئے نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا کہ سنت رسول اکرمﷺ پر عمل کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت بھر میں پیر کو نماز استسقاپڑھنے کی ہدایت کی ہے۔فرمان میں کہا گیا کہ عوام الناس توبہ واستغفار کریں ، رجوع اور انابت کریں اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں۔

This Post Has Been Viewed 6 Times