اسلام آباد (عبا س ملک سے  )ریحام خان نے اپنی کتاب جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا تو عمران خان کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی لیکن اب عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے انہیں نئی مشکل میں پھنسا دیا ۔نجی  ٹی وی کے مطابق عائشہ گلا لئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخاب میں عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑیں گی ۔انہوں نے کہا کہ لوگ مخلص لیڈر کی تلاش میں ہیں لیکن عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا لیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سرمایا داروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریحام خان نے بھی بھارتی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کو نکاح چھپانے کے معاملے پر جھوٹا قرار دیا تھا جس پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ خواتین کی سیاست کرتے ہیں ۔

This Post Has Been Viewed 4 Times