شکارپور ( امیر علی بھٹو ) پاکستان پیپلز پارٹی اس بار بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی ، آنے والے انتخابات میں پورے ملک میں پی پی پی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، شکارپور سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی جانب سے پی پی پی کے اعلی قیاد ت سے اس وقت بھی پی پی پی میں شامل ہونے کے لیے رابطے میں ہیں ، ان خیالات کااظہار سابق ایم پی اے و پی پی پی ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری سردار زادہ ذوالفقار علی کماریو نے میونسپل کمیٹی شکارپور کے وائیس چیئرمین خالد شیخ سے ان کے والد کے انتقال پر تعذیت کرنے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا، ذوالفقار علی کماریونے کہاکہ شکارپور میں پی پی پی کی جلد ضلع آفیس کھولی جائے گی جس عوام کا عہدیداروں تک آسانی سے رسائی ہوسکے اور ان کے مسائل حل ہوسکیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شکارپور کی صوبائی سیٹ کم ہوئی ہے 28فیبروی پر حلقہ بندیوں کا رزلٹ آجائے گا اگر کسی کو اعتراض ہوگا تو وہ اعتراض داخل کریں گے ، انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں پی پی پی کے امیدوار ضلع سمیت پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیا ب ہونگے ،انہو ں نے مزید کہاکہ شکارپور ضلع سے تعلق رکھنے والے کچھ سیاستدان پی پی پی میں شامل ہونے کے لیے پی پی پی کے اعلی قیادت سے پہلے بھی اور اب بھی رابطوں میں ہیں۔

This Post Has Been Viewed 6 Times