اسلام آباد(عباس ملک)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے انتخابات سال2018کاانعقادگزشتہ دنوں مال روڈ کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اقبال پیٹرن ،لیفٹیننٹ کرنل(ر)راجہ وسیم احمد صدر،شیرمحمدترین سینئر نائب صدر،مرتضی بنگش سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ اس موقع پر اتفاق رائے سے ملک اعظم خان کو فیڈریشن میں شامل کیا،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں ملک اعظم خان،ملک قاسم علی خان کے ڈیرہ دیوان خاص،مصریال روڈپر پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا گیا جس میں پوری فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی بلیک بیلٹ محمد آصف عباسی،چوہدری فیصل ہمایوں،محمد صفدر،عرفان جٹ،ملک عامر،یاسر بٹ ،ملک محمد ندیم تھے جبکہ بڑی تعدادمیں سپورٹس سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر میزبان ملک اعظم خان اورملک قاسم علی خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،ملک اعظم خان کاکہناتھا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نومنتخب عہدیدران کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں نومنتخب عہدیداران پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو مزید کامیابیاں دلانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گے اورتائیکوانڈو کے کھیل کے فروغ کیلئے جو کچھ ان سے ممکن ہوسکا کریں انہوں نے کہا ہم سب نے ملکر پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے اس موقع پر انہوں نے عشائیے میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا تشریف آوری پر فردا فرداشکریہ بھی اداکیا۔

This Post Has Been Viewed 4 Times