شکارپور(امیر علی بھٹو) شکارپور میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر شاندار منایاگیا ، ریلیوں کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح شکارپورمیں بھی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت علماء اسلام ، پیرا میڈیکل اسٹاف ،جماعت اسلامی ، مختلف اسکولوں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا ، بھیو ہاؤس سے پریس کلب تک پی پی پی کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، ناظم الدین ڈھر ، سکندر کیھر ودیگر نے خطاب کیا، جمعیت علماء اسلام شکارپور کی جانب سے مدرسہ قادریہ سے مولانا یوسف بروہی اور حاجی عبدالفتاح مہر کی قیادت میں لکھیدر تک ریلی نکالی گئی ،مختلف ہائی اسکولوں سے بھی اساتذہ اور بچوں کی طرف سے ریلی نکالی گئی ، پیرا میڈیکل اسٹاف یونین شکارپور کی جانب حاجی عبدالرحمن شر ، سہراب لاشاری کی قیادت میں ڈی ایچ او آفیس سے سول اسپتال تک ریلی نکالی گئی ، جبکہ جماعت اسلامی شکارپور کی طرف سے رستم روڈ سے لکھیدر گھنٹاگھر تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں اساتذہ، وکلا برادری، ھندو برادری، سکھ برادری،جماعت کے کارکن اور شہریوں نے بھی شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ مولانا نصراللہ چنہ ، مولانا عبدلرحمان مگریو، مولانا صدرلدین ، ایڈوکیٹ عبدالقادر ابڑو،ر محمد وسیم ودیگر نے خطاب میں کہا کہ کشمیر کا مظلوم عوام آج پکار رہا ہے کے کوئی ہماری سنے اور ہمارء مدد کرے، پاکستان کے حکمران اپنے کاروبار کے مفاد کے لیے بھارت کو کچھ کہنے سے قاصر ہیں، انہوں نے مزید کہا کے کشمیر کے مسئلے کے حل تک سفارتی تعلقات ختم کردیے جائین، پاکستان بحیثیت مسلمان اپنے سینے میں جذبہ جہاد لیے کشمیریوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہیں، انہو ں نے مزید کہاکہ حکمران وقت کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور مسئلا کو سنجیدگی کے ساتھ حل کروائے اور اس کے لیے عالمی سطح پر جائے۔

This Post Has Been Viewed 9 Times