ممبئی (بی بی سی ) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ںے کہا ہے کہ ابھی تک ان کی زندگی پر فلم کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں ہوا تاہم انہیں خود کو اپنی نجی زندگی ظاہر کرنے کیلیے تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔روہت شیٹی کی جانب سے فلم بنانے میں دلچسپی کے حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں نے کچھ لوگوں سے اس بارے میں سنا ہے لیکن حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ان کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔ثانیہ مرزا نے ایک فیشن شو میں حصہ لیا تاہم اس بارے میں انھوں نے کہا کہ میں فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی، اس سلسلے میں اپنی بہن کی مشکور ہوں وہی میری مدد کرتی ہے۔اپنے لباس کے بارے میں ثانیہ نے کہاکہ میں وہی پہننا پسند کرتی ہوں جس میں خود کو آرام دہ محسوس کروں۔

This Post Has Been Viewed 7 Times