ممبئی (بی بی سی )نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم’’پری‘‘کا دوسراٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔اداکارہ انوشکا شرماان دنوں اپنی نئی فلم’’پری‘‘کو لے کر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، فلم کا موضوع ان کی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف ہے۔ فلم ’’پری‘‘ میں انوشکا شرما ایک چڑیل کاکرداراداکرہی ہیں۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والے فلم کے پہلے ٹیزر میں انوشکا کے خوفناک روپ کو بے حد سراہا گیا تھا۔فلم کے دوسرے ٹیزر میں انوشکا کو زنجیروں اور بیڑیوں میں قید دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزرکے آخر میں انوشکا انسان سے ایک چڑیل کا روپ دھارتی ہوئی نظرآتی ہیں۔

This Post Has Been Viewed 6 Times