کرائسٹ چرچ (بی بی سی ) انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے تاہم بھارت کی 166 رنز پر 5 وکٹیں گر چکیں جب کہ نصف سنچری بنانے والے شبمن گل کے ساتھ انوکل روئے وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے بھارتی کپتان پرتھوی شا کو 41 رنز پر رن آؤٹ کیا اور منجوت کلرا کو 47 رنز پر آؤٹ کیا۔ بعدازاں پیسر ارشد اقبال نے ہارویک دیسائی کو 20، ریان پاراگ کو 2 اور ابھیشیک شرما کو 5 رنز پر اپنا شکار بنایا۔واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کی جانب سے کمزرو فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

This Post Has Been Viewed 3 Times