رکن پور (بی بی سی )ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز چاچڑ 16اور 17جنوری کو کھلی کچہری لگائیں گے تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز چاچڑ 16جنوری کو پولیس تھانہ آباد پور جبکہ 17جنوری کو پولیس تھانہ رکن پور میں کھلی کچہری لگائیں گے کھلی کچہری میں ہر خاص و عام افراد کو اجازت ہو گی جبکہ اس موقع پر وہ عوام سے مسائل بھی سنیں گے کھلی کچہری کا انعقاد تھانہ کے گراؤنڈ میں دو پہر ایک بجے کیا جائے گا

رکن پور (بی بی سی )پی پی پی رہنما مخدوم معین الدین علی کا سیاسی سرگرمیاں تبدیل کرنے پر غور ۔ذرائع تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم عین الدین علی جنہوں نے ن لیگ کو خیر آباد کہ کر پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا جنہیں مخدوم سید احمد محمود کی جانب سے حلقہ NA194کے لئے گرین سگنل بھی ملا تھا تاہم مخدوم شہاب الدین کی حلقہ NA194میں مضبوط گرفت کو دیکھتے ہوئے اور ٹکٹ کے معدوم امکانات کے باعث مخدوم معین الدین علی نے سیاسی سرگرمیاں تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق مخدوم معین الدین علی پی ٹی آئی کو جوائن کر سکتے ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے مخدوم معین الدین علی نے پی ٹی آئی رہنما مخدوم معاذ ہاشمی سے گذشتہ دنوں صلح بھی کی ہے یاد رہے گذشتہ کئی سالوں دونوں رہنماؤں کے درمیان گھریلوں اختلافات چلے آ رہے تھے تاہم مخدوم معین الدین علی نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تبدیل کرنے کے لئے مخدوم معاذ ہاشمی کا سہارا لے لیارابطہ پر مخدوم معین الدین علی نے کہا کہ دوستوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے

رکن پور (بی بی سی )انجمن تاجران رکن پور میں صدر کے انتخابات غلام یسین ہرنہ 123ووٹوں سے کامیاب تفصیل کے مطابق انجمن تاجران رکن پور میں صدر کے انتخابات گذشتہ روز انجمن تاجران رکن پور کے آفس میں ہوئے جس میں چیف الیکشن کمیشن کے فرائض جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر رفیق احمد صدیقی نے ادا کئے پولنگ صبح 8سے دوپہر 3:30تک جاری رہی پولنگ کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات رہے اس موقعپر تاجروں نے اپنا رائے دہی استعمال کرنے کے لئے اپنی دکانوں کو بند رکھا تاہم گنتی کے صدر کے دونوں امیدوار ڈاکٹر عطااللہ ڈوڈی نے 145جبکہ غلام یسین ہرنہ نے 268ووٹ حاصل کئے چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے غلام یسین ہرنہ کی جیت کا نوفیکشن جاری ہوتے ہی ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی

This Post Has Been Viewed 6 Times