تر بیلا غازی (بشیر اعوان) خیبر پختو نخوا کے انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2010کے مطابق عوامی لیبر یونین (وائتھ )کمپنی کی رجسٹریشن رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز نے باقاعدہ انکوائری کے بعد کی ہے عوامی لیبر یونین تربیلا ڈیم نے پریس ریلیز جاری کے مطابق خیبر پختو نخوا کے انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2010کے مطابق عوامی لیبر یونین (وائتھ )کمپنی کی رجسٹریشن رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز نے باقاعدہ انکوائری کے بعد کی گئی ہے مگر (وائتھ )کمپنی یونین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی ورکروں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے بلاجواز شوکاز نوٹس دیکر ملازمت سے فارٖغ کرنااورقانونی واجبات کی عدم ادائیگی پر مزدوروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے متعدد بار کمپنی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے باوجود جی آر سی کی میٹنگ میں رکاوٹیں پید ا کی جارہی ہیں جبکہ واپڈا کے اعلیٰ حکام نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں عوامی لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کے اعلیٰ حکام مذکورہ مسائل کا نوٹس لے کر انھیں حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں بصورت دیگر کمپنی ورکر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے غیر ملکی فرم جان بوجھ کرصنعتی امن خراب کر رہی ہے ۔

تر بیلا غازی (بشیر اعوان) پیپلز لیبر بیورو خیبر پختو نخوا کے نو منتخب صدر اسلم عادل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی صدر خیبر پختونخواہمایوں خان کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری زات پر اعتماد کر تے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ مزدوروں کی بہتری کے لئے قانون سازی کی اور اپنے دورحکومت میں مزدوروں کے لئے بے شمار مراعات کا اعلان کیا نومنتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو بطور احسن نبھانے کی بھر پور کوشش کروں گا

This Post Has Been Viewed 4 Times