ظفروال (تحصیل رپورٹر)تحصیل بار ظفروال کے سالانہ 2018-19ء کے انتخابات میں شاہد شریف اولکھ گروپ نے میدا ن مار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ظفروال کے سالانہ 2018-19ء انتخابات گزشتہ روز ہوئے۔ جس میں ٹوٹل ووٹ کی تعداد193ہے کل 179ووٹ کاسٹ ہوئے 9ووٹ سیل ہوئے جس میں شاہد شریف اولکھ گروپ کے صدرشاہد شریف اولکھ نے 97مقابل امیدوار چوہدری نعیم اختر نے87ووٹ اور چوہدری بابر بانٹھ جنرل سیکرٹری نے96مقابل امیدوار رانا غیور سرور نے76ووٹ نائب صدر محمد اسلم نے 101ووٹ مقابل امیدوار محمد طارق کاہلواں نے 68ووٹ رانا عامر شبیر جوائنٹ سیکرٹری نے94 مقابل امیدوار میاں شفیق الرحمان نے 77ووٹ حاصل کئے ہیں کامیاب ہونے والے گروپ میں چوہدری علی اصغر چوہدری وحید قادر چوہدری جاوید مختار حافظ انور ضیاء رانا کاشف مشتاق رانا منور وریا شامل ہیں۔ظفروال پریس کلب کے صدر الحاج چوہدری مقصود باری،حاجی محمد طارق اسحاق ،محمد بشیر ناز، رانا محمدیوسف ، حاجیمحمد عمران باری ، حاجیمحمد کامران باری ڈاکٹر فیض الرسول کی طرف سے کامیاب ہونے والے تحصیل بار ظفروال کے ممبران کو مبارک باد دی ۔

This Post Has Been Viewed 1 Times