رکن پور (بی بی سی )حکومتوں کے زوال میں بڑا عنصر وعدہ خلافی ہے ن لیگ کی سیاست ختم ہو چکی آنے والا دور عمران خان کا ہے ۔مخدوم معاذ ہاشمی
تفصیل کے مطابق بستی جام اللہ بخش گانگا میں کارنر میٹنگ میں مخدوم معاذ ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کا ہمیشہ کے لئے باب بند ہو چکا ہے ن لیگ کی ناقص پالیسیو ں سے ملک بھر میں غربت بے روزگاری مہنگائی میں اضافہ ہو چکا ہے شوگر مافیا غریب کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے لوگ پی ٹی آئی میں جوق دو جوق شامل ہو رہے ہیں یہ اس بات کی دلیل ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اس موقع پر مخدوم معین الدین علی نے کہا کہ عوام موجودہ نظام سے مایوس ہو چکے ن لیگ والوں کی کشتی ڈوب چکی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات کو دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا مخدوم عمادالدین اور مخدوم معاذ ہاشمی کے ساتھ پرانے تعلقات بحال کئے جس کا تمام کریڈٹ دوستوں کو جاتا ہے اس موقع پر مشتاق احمد گانگا ،جام حسنین ،جام ساجد ،مخدوم رفیق ہاشمی ،جام سلیم گانگا ،منظور گانگا ،فضل حسین ،جام ممتاز گانگا ،عمران عباسی ،نذر حسین ،جمیل قلندری و دیگر موجود تھے

This Post Has Been Viewed 2 Times