برلن(بی بی سی  )جرمنی کی وفاقی عدالت برائے انصاف نے ملک میں بے قاعدہ طور پر شریعہ پولیس قائم کرنے والے افراد کو بری کرنے کا ایک ماتحت عدالت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس گروپ کے ارکان جرمنی کے مغربی شہر وْوپرٹال کی گلیوں میں گشت کرتے تھے اور شراب نوشی، جوا کھیلنے اور موسیقی سننے کے حوالے سے اپنی تشریحات کے مطابق اسلامی شرعی اصولوں پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کرتے تھے۔ پولیس نے اسلام کے سخت گیر نقطہ نظر کے حامل اس گروپ کے سات ارکان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

This Post Has Been Viewed 6 Times