لاہور(بی بی سی  ):قصور واقعے سے متعلق ریحام خان کا بیان بھی سامنے آ گیا۔قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں تھی اس واقعے کی خبر ہونے پر واپس آئی ہوں۔برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو یقین نہیں آ رہا کہ اس طرح کا واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں اس طرح کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔آخر اس طرح کے واقعات پر سخت ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔کب تک ہم ایسے ہی بچیوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔اس واقعے سے والدین کو سبق حاسل کرنا چاہئیے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ قصور میں سرجیکل سٹرائیک کریں اور ہر صورت میں زینب کے قاتلوں کو پکڑیں۔اس واقع کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

This Post Has Been Viewed 2 Times